یہ جو چہرے سے تمہیں لگتے ہیں بیمار سے ہم

یہ جو چہرے سے تمہیں لگتے ہیں بیمار سے ہم

خوب روئے ہیں لپٹ کر در و دیوار سے ہم

یار کی آنکھ میں نفرت نے ہمیں مار دیا

مرنے والے تھے کہاں یار کی تلوار سے ہم

عشق میں حکم عدولی بھی ہمیں آتی ہے

ٹلنے والے تو نہیں ہیں ترے انکار سے ہم

رنج ہر رنگ کے جھولی میں بھرے ہیں ہم نے

جب بھی گزرے ہیں کسی درد کے بازار سے ہم

بادشاہ شاعر و مجنوں سبھی آتے ہیں یہاں

لگ کے بیٹھے ہیں وصیؔ شاہ کے دربار سے ہم

Muhammad Sufian Amjad

Created dozens of Graphic designs within the last 8 years including logos, Banners, and editing of pictures. Clients include in 3D Design. facebook instagram youtube twitter pinterest

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی