تو میں بھی خوش ہوں کوئی اس سے جا کے کہہ دینااگر وہ خوش ہے مجھے بے قرار کرتے ہوئےتمہیں خبر ہی نہیں ہے کہ کوئی ٹوٹ گیامحبتوں کو بہت پائیدار کرتے ہوئےمیں مسکراتا ہوا آئنے میں ابھروں گاوہ رو پڑے گی اچانک سنگھار کرتے ہوئےمجھے خبر تھی کہ اب لوٹ کر نہ آؤں گاسو تجھ کو یاد کیا دل پہ وار کرتے ہوئےیہ کہہ رہی تھی سمندر نہیں یہ آنکھیں ہیںمیں ان میں ڈوب گیا اعتبار کرتے ہوئےبھنور جو مجھ میں پڑے ہیں وہ میں ہی جانتا ہوںتمہارے ہجر کے دریا کو پار کرتے ہوئے