تو نے کیا قندیل جلا دی شہزادیسرخ ہوئی جاتی ہے وادی شہزادیشیش محل کو صاف کیا ترے کہنے پرآئنوں سے گرد ہٹا دی شہزادیاب تو خواب کدے سے باہر پاؤں رکھلوٹ گئے ہیں سب فریادی شہزادیتیرے ہی کہنے پر ایک سپاہی نےاپنے گھر کو آگ لگا دی شہزادیمیں تیرے دشمن لشکر کا شہزادہکیسے ممکن ہے یہ شادی شہزادی