جب کسی ایک کو رہا کیا جائےسب اسیروں سے مشورہ کیا جائےرہ لیا جائے اپنے ہونے پراپنے مرنے پہ حوصلہ کیا جائےعشق کرنے میں کیا برائی ہےہاں کیا جائے بارہا کیا جائےمیرا اک یار سندھ کے اس پارناخداؤں سے رابطہ کیا جائےمیری نقلیں اتارنے لگا ہےآئینے کا بتاؤ کیا کیا جائےخامشی سے لدا ہوا اک پیڑاس سے چل کر مکالمہ کیا جائے