چہرہ دیکھیں تیرے ہونٹ اور پلکیں دیکھیںدل پہ آنکھیں رکھیں تیری سانسیں دیکھیںسرخ لبوں سے سبز دعائیں پھوٹی ہیںپیلے پھولوں تم کو نیلی آنکھیں دیکھیںسال ہونے کو آیا ہے وہ کب لوٹے گاآؤ کھیت کی سیر کو نکلیں کونجیں دیکھیںتھوڑی دیر میں جنگل ہم کو عاق کرے گابرگد دیکھیں یا برگد کی شاخیں دیکھیںمیرے مالک آپ تو سب کچھ کر سکتے ہیںساتھ چلیں ہم اور دنیا کی آنکھیں دیکھیںہم تیرے ہونٹوں کی لرزش کب بھولے ہیں پانی میں پتھر پھینکیں اور لہریں دیکھیں