اسلام کے علم کو اٹھایا حسین نے

 اسلام کے علم کو اٹھایا حسین نے

دینِ نبی جو ہے وہ بچایا حسین نے

 

صدق و صفا لیے ہوئے ذکرِ خدا کے سنگ

عشقِ نبی کا پاٹ پڑھایا حسین نے

 

حق کی صدا کو یوں کوئی لے کر نہ چل سکا

حق جس طرح سے حق سے نبھایا حسین نے

 

وردِ خدا رہا رواں نیزے کی نوک پر

قرآن اس طرح سے سنایا حسین نے

 

قائم نماز کیا ہے کہ عظمت سجود کی

میدانِ کربلا میں  بتایا حسین نے

 

دینِ محمدی کی حفاظت کے واسطے

سر اپنا  کربلا  میں  کٹایا  حسین  نے

 

گھر بار چھوڑ چھاڑ کے دے کر شہادتیں

تختِ یزیدِ شان گرایا حسین نے

 

سب کچھ خدا کی راہ میں قربان کر کے یوں

پاسِ وفا ہے کیا یہ سکھایا حسین نے

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی