میں مدینے چلا میں مدینے چلا
پھر کرم ہو گیا میں مدینے چلا
جھومتا جھومتا میں مدینے چلاساقیا مے پلا میں مدینے چلا
مست و بے خود بنامیں مدینے چلاکیف سا چھا گیا میں مدینے چلا
جھومتاجھومتا میں مدینے چلااشک تھمتے نہیں پاؤں جمتے نہیں
لڑکھڑاتا ہوا میں مدینے چلامیرے آقا کا در ہو گا پیش نظر
چاہیے اور کیا میں مدینے چلاکیا بتاؤں ملی دل کو کیسی خوشی
جب یہ مژدہ سنا میں مدینے چلاپھر اجازت ملی جب خبر یہ سنی
دل میرا جھوم اٹھا میں مدینے چلامسکرانے لگی دل کی ہر ہر کلی
غنچہ دل کھلا میں مدینے چلااے شجر اے ہجر تم بھی شمس و قمر
دیکھو دیکھو ذرا میں مدینے چلادیکھیں تارے مجھے یہ نظارے مجھے
تم بھی دیکھو ذرا میں مدینے چلاروح مضطر ٹہر تو نکلنا ادھر
اتنی جلدی بھی کیا میں مدینے چلانور حق کے حضور اپنے سارے قصور
بخشوانے چلا میں مدینے چلامیرے صدیقؓ عمرؓ ہو سلام آپ پر
اور رحمت سدامیں مدینے چلاوہ احد کی زمیں جس کے اندر مکیں
میرے حمزہؓ پیا میں مدینے چلاوہ بقی کی زمیں جس کے اندر مکیں
میرے مدنی پیا میں مدینے چلاسبز گنبد کا نور زنگ کر دے گا دور
پائے گا دل جلا میں مدینے چلاگنبد سبز پر جب پڑے گی نظر
کیا سرور آئے گا میں مدینے چلاانکے مینار پر جب پڑے گی نظر
کیا سرور آئے گا میں مدینے چلامنبر نور پر جب اٹھے گی نظر
کیا سرور آئے گا میں مدینے چلاہاتھ اٹھتے رہے مجھ کو دیتے رہے
وہ طلب سے سوا میں مدینے چلاکیف سا چھا گیا میں مدینے چلا
جھومتا جھومتا میں مدینے چلامیرے گندے قدم اور ان کا حرم
لاج رکھنا خدا میں مدینے چلاکیف و مستی عطا مجھ کو کر دے خدا
مانگتا یہ دعا میں مدینے چلادرد الفت ملے ذوق بڑھنے لگے
جب چلے قافلہ میں مدینے چلاان کا غم چشم تر اور سوز جگر
اب تو دے دے خدا میں مدینے چلاکیا کرے گا ادھر باندھ رخت سفر
چل عبیدؔ رضا میں مدینے چل
ٹیگز:
Naat Lyrics