آج ہمیں یہ بات سمجھ میں آئی ہے

آج ہمیں یہ بات سمجھ میں آئی ہے

تم موسم ہو اور موسم ہرجائی ہے

تو نے کیسے موڑ پہ چھوڑ دیا مجھ کو

دل کی بات چھپاؤں تو رسوائی ہے

تیرے بعد بچا ہے کیا جیون میں مرے

میں ہوں بھیگی شام ہے اور تنہائی ہے

آج مری آنکھوں میں ساون اترے گا

آج بہت دن بعد تری یاد آئی ہے

آج کی رات بہت بھاری ہے دونوں پر

آج مجھے وہ خط لوٹانے آئی ہے

جانے میں کیا سوچ کے چپ ہوں گم صم ہوں

جانے کیا وہ سوچ کے واپس آئی ہے

یہ مہمان نوازی ہے یا اور ہے کچھ

میرے لیے وہ چائے بنا کے لائی ہے

آج ہمیں یہ بات سمجھ میں آئی ہے

تم موسم ہو اور موسم ہرجائی ہے

Muhammad Sufian Amjad

Created dozens of Graphic designs within the last 8 years including logos, Banners, and editing of pictures. Clients include in 3D Design. facebook instagram youtube twitter pinterest

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی