فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر


فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر

ہم بھی بے بس نہیں بے سہارا نہیں
خود ان ہی کو پکاریں گے ہم دور سے

راستے میں اگر پاؤں تھک جائیں گے

جیسے ہی سبز گنبد نظر آئے گا

بندگی کا قرینہ بدل جائے گا
سر جھکانے کی فرصت ملے گی کسے

خود ہی آنکھوں سے سجدے ٹپک جائیں گے

ہم مدینے میں تنہا نکل جائیں گے

 اور گلیوں میں قصداً بھٹک جائیں گے
ہم وہاں جا کے واپس نہیں آئیں گے

ڈھونڈتے ڈھونڈتے لوگ تھک جائیں گے

اے مدینے کے زائر!

خدا کے لئے داستانِ سفر مجھ کو یوں مت سنا
دل تڑپ جائے گا

 بات بڑھ جائے گی، میرے محتاط آنسو چھلک جائیں گے

نام ان کا جہاں بھی لیا جائے گا

ذکر اُن کا جہاں بھی کیا جائے گا
نور ہی نور سینوں میں بھر جائے گا

 ساری محفل میں جلوے لپک جائیں گے

ان کی چشمِ کرم کو ہے اس کی خبر

کس مسافر کو ہے کتنا شوقِ سفر
ہم کو اقبال جب بھی اجازت ملی

 ہم بھی آقا کے دربار تک جا ئیں گے

Muhammad Sufian Amjad

Created dozens of Graphic designs within the last 8 years including logos, Banners, and editing of pictures. Clients include in 3D Design. facebook instagram youtube twitter pinterest

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی