ترے عشق کی انتہا چاہتا ہوںمری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوںستم ہو کہ ہو وعدۂ بے حجابیکوئی بات صبر آزما چاہتا ہوںیہ جنت مبارک رہے زاہدوں کوکہ میں آپ کا سامنا چاہتا ہوںذرا سا تو دل ہوں مگر شوخ اتناوہی لن ترانی سنا چاہتا ہوںکوئی دم کا مہماں ہوں اے اہل محفلچراغ سحر ہوں بجھا چاہتا ہوںبھری بزم میں راز کی بات کہہ دیبڑا بے ادب ہوں سزا چاہتا ہوں