اگر کج رو ہیں انجم آسماں تیرا ہے یا میرامجھے فکر جہاں کیوں ہو جہاں تیرا ہے یا میرااگر ہنگامہ ہائے شوق سے ہے لا مکاں خالیخطا کس کی ہے یا رب لا مکاں تیرا ہے یا میرااسے صبح ازل انکار کی جرأت ہوئی کیوں کرمجھے معلوم کیا وہ رازداں تیرا ہے یا میرامحمد بھی ترا جبریل بھی قرآن بھی تیرامگر یہ حرف شیریں ترجماں تیرا ہے یا میرااسی کوکب کی تابانی سے ہے تیرا جہاں روشنزوال آدم خاکی زیاں تیرا ہے یا میرا